37
نیویارک کو امریکہ کا دل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اور اگر نیویارک کا دل جاننا ہو تو ٹائمز اسکوائر پہنچ جایئے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں رنگ برنگی روشنیوں کا سمندر ہے، یہاں بل بورڈز پر بڑے بڑے اشتہار جدید دنیا کی کہانیاں سناتے ہیں۔ بھانت بھانت کی بولیاں اور نگر نگر کے قصے بھی اس چوک پر سننے کو مل جائیں گے۔ تو یہ جادوئی جگہ ہے کیسی؟ چلیے عامر اسحاق سہروردی سے جانتے ہیں۔