Monday, June 2, 2025, 9:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رومانیہ کے صدراتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی نکوسرڈین کامیاب

رومانیہ کے صدراتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی نکوسرڈین کامیاب

انتخاب کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے جارج سیمیون کو شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

رومانیہ میں اتوار کو ہونے والے حتمی صدارتی انتخاب میں یورپ نواز امیدوار نے اپنی فتح کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد بخارسٹ کے میئر نِکُوسور ڈین 53.83 فیصد کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ان کے حریف جارج سیمیون 46.17 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈین نے حتمی انتخاب جیت لیا ہے۔

ڈین نے اپنے حامیوں سے کہا کہ یہ اُن کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ کل ایک نئے باب کا آغاز کرے گا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی وابستگی سے قطع نظر مل کر تعمیرِ وطن کریں۔

banner

جارج سیمیون انتہائی دائیں بازو کی جماعت الائنس فار دی یونین آف رومانینز کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 4 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

ممکنہ روسی مداخلت کی وجہ سے گزشتہ انتخاب کے نتائج کی منسوخی کے تقریباً چھ ماہ بعد دوبارہ انتخاب منعقد کیا گیا ہے۔

 سیمیون نے ابتدا میں انتخابی نتائج مسترد کردیے تھے تاہم بعد میں شکست قبول کر تے ہوئے کامیاب امیدوار نکوسرڈین کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024