Sunday, December 22, 2024, 6:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مہسا امینی کی پہلی برسی، یورپ اور امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں

مہسا امینی کی پہلی برسی، یورپ اور امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں

امریکا نے 29 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

حجاب تنازع پر ایران پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونیوالی 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر مغربی ممالک اور امریکی صدر جو بائیڈن نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

ایران میں حجاب کے معاملے پر زیرِ حراست ہلاک ہونے والی لڑکی مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن کا کہنا ہے کہ ایران کے مغربی صوبے کردستان میں مہسا امینی کی جائے پیدائش پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے 29 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ یورپی یونین نے 4 ایرانی عہدیداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

banner

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے عوام ہی اپنے ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پُرعزم ہے، جس میں اپنے مستقبل کی وکالت کرنے کی صلاحیت کی حمایت کے لیے وسائل فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

گزشتہ برس 16 ستمبر کو ایرانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مہسا امینی پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بعد ایران بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024