Thursday, November 21, 2024, 3:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کی بھرپور تیاریاں

ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کی بھرپور تیاریاں

پانچ روزہ دوسرا فیشن ایڈیشن 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی فیشن کمیشن کی میزبانی میں ریاض فیشن ویک کے دوسرے سیزن کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریاض فیشن ویک ایونٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ روزہ دوسرا فیشن ایڈیشن 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

رواں سال ریاض فیشن ویک کے دوران 30 سے ​​زیادہ سعودی ڈیزائنرز کت ملبوسات کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

گذشتہ سال کے ریاض فیشن ایڈیشن میں عاشی اسٹوڈیو، 1886، یوسف اکبر اور عروہ البناوی کے برینڈز نے اپنے جدید ڈیزائنز کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

banner

سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بورک کیک میک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے’اس سال کا ایونٹ نہ صرف ہمارے افتتاحی ایڈیشن کی کامیابی پر استوار ہے بلکہ فیشن انڈسٹری میں منفرد اور جدید انداز کے ساتھ نئی منزل کی جانب ایک مستحکم قدم ہے۔‘

بورک نے مزید کہا ’ ہم ثقافتی تبادلے اور تعاون کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں جو متعدد برانڈز کو یکجا کرکے سعودی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024