Saturday, July 19, 2025, 2:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریاض میں قبائلی منافرت پراکسانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

ریاض میں قبائلی منافرت پراکسانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

جرم ثابت ہونے پر5سال قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ملے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے دارالحکومت ’ریاض‘ کی پولیس نے سوشل میڈیا سائٹس پر قبائلی منافرت پر مشتمل مواد نشر کرنے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پبلک سکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پران کی گرفتاری کی تفصیلات شائع کیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر 6 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی بعد ازاں ان میں مزید چار افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان کے خلاف ملک میں قبائیلی منافرت پھیلانے کے الزام میں قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

banner

پبلک پراسیکیوشن نےکہا کہ سوشل میڈیا یا انفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے امن عامہ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی یا غلط معلومات افشاء کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ جرم کے مرتکب ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال تک قید اور تیس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024