Thursday, September 19, 2024, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریپبلکن امیدواروں ٹرمپ اور نکی ہیلی کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ریپبلکن امیدواروں ٹرمپ اور نکی ہیلی کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھادیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدرنے ہیلی پر زبانی حملے تیز کرتے ہوئے ایک بار پھر ان کے ہندوستانی نژاد ہونے پر تنقید کی۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں ایک ریلی کے دوران اتنے کنفیوز ہوئے کہ اپنی حریف نکی ہیلی کو ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی کہہ بیٹھے۔

ٹرمپ کے دورمیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکے طورپرخدمات انجام دینے والی ہیلی نے گذشتہ پیر کو آئیووا میں پرائمری انتخابات جیتنے کے بعد اپنے سابق باس کے حملے کا جواب دیا۔

نکی ہیلی نے اس کنفیوژن پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کے دماغ کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔ کسی ایسے شخص کو صدارتی امیدوار نہیں بنایا جاسکتا ہو جس کا ذہن اس کے قابو میں نہ ہو۔

banner

اب انہوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت بوڑھے ہیں اور وہ ذہنی طور پر صدارت کے عہدے کے لیے فٹ نہیں۔

نکی ہیلی نے نیو ہیمپشائر میں ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں کئی بار میرا ذکر کیا کہ میں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل فسادات کے دوران بہتر طریقے سے سیکیورٹی معاملات کو کیوں نہیں سنبھالا۔

نکی ہیلی نے کہا کہ میں 6 جنوری کو واشنگٹن میں نہیں تھی اور نہ ہی میں اس دن میں دفتر میں تھی۔

سابق خاتون گورنر نے کہا کہ کیا ہم واقعی دو 80 سال کی عمر کے افراد کو صدر کا الیکشن لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے میں جب ملک میں بدامنی ہو اور دنیا میں آگ لگی ہوئی ہو۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024