Friday, March 14, 2025, 2:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بی جے پی کی ریکھا گپتا نے نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا

بی جے پی کی ریکھا گپتا نے نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا

پہلی بار رکن اسمبلی بننے والی خاتون رکن ریکھا گپتا نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی ریکھا گپتا نے نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

پہلی بار رکن اسمبلی بننے والی خاتون رکن ریکھا گپتا نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا جس کے بعد وہ دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔

نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا نے ریکھا گپتا سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

banner

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ ان کی کابینہ میں شامل 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں وزیراعلیٰ ہیں اور وہ اس منصب پر فائز ہونے والی چوتھی خاتون ہیں جو پہلی بار الیکشن لڑ کر رکن اسمبلی بنیں اور پھر وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل نئی دہلی میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی اور اروند کجریوال نے عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024