Thursday, September 19, 2024, 5:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » زمبابوے میں خشک سالی سے 100 ہاتھی ہلاک ہوگئے

زمبابوے میں خشک سالی سے 100 ہاتھی ہلاک ہوگئے

سب سے زیادہ متاثرہونے والوں میں نوجوان، بوڑھے اوربیمار ہاتھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں حالیہ ہفتوں میں خشک سالی کی وجہ سے کم از کم 100 ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔

حکام کےمطابق سب سے زیادہ متاثرہونے والوں میں نوجوان، بوڑھے اوربیمار ہاتھی شامل ہیں،جو پانی تلاش کرنے کے لیےطویل سفر نہیں کر سکتے۔

حکام نے خبردار کیا ہےکہ اس نوعیت کی مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں،جنوبی افریقی ملک میں ہوانگے نیشنل پارک سمیت دیگر کچھ علاقوں میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر نے اسے ہاتھیوں اوردیگر جانوروں کے لیے ایک بحران قراردیا۔زمبابوے نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان تیناشے فاراو نےکہا کہ ال نینو پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔

banner

خیال رہے کہ ال نینو ایک قدرتی اور بار بار پیدا ہونے والا موسمی رجحان ہے، جو بحرالکاہل کے کچھ حصوں کو گرم کرتا ہے، جس سے دنیا بھر میں موسم متاثر ہوتا ہے۔

ہوانگے نیشنل پارک میں خشک سالی کی وجہ سے 2019 میں دوسو ہاتھی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024