Monday, June 2, 2025, 6:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » زیر حراست بریگیڈیئر اختر سبحان کو ‘حبسِ بیجا’ میں رکھنے کا الزام، اہلیہ کی درخواست مسترد

زیر حراست بریگیڈیئر اختر سبحان کو ‘حبسِ بیجا’ میں رکھنے کا الزام، اہلیہ کی درخواست مسترد

بریگیڈیئر اختر سبحان کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا : ایڈیشنل اٹارنی جنرل

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں تعینات پاکستانی فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی گرفتاری کا کیس،ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر اختر سبحان کی اہلیہ کی دائر کردہ حبسِ بیجا کی پٹیشن کو خارج کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کا افسر وفاقی حکومت کی وزارتِ دفاع کے کنٹرول میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور آرمی ایکٹ کے تابع ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 199(3) سے متعلق معاملات میں آئینی دائرہ اختیار بہت محدود ہےاور اس آرٹیکل کے تحت فوج کی حراست میں موجود شخص کے حوالے سے عدالت کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس بریگیڈیئر سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک صدیق اعوان نےکہا بریگیڈیئر اختر سبحان کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

banner

جواب میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری آرمی ایکٹ کے سیکشن 73کے تحت ہوئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ اس لیے بریگیڈیئر سبحان احتر کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024