Wednesday, March 12, 2025, 2:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » زیلنسکی نے ٹرمپ سے گرما گرمی پر معافی مانگ لی، امریکی نمائندہ خصوصی کا دعویٰ

زیلنسکی نے ٹرمپ سے گرما گرمی پر معافی مانگ لی، امریکی نمائندہ خصوصی کا دعویٰ

مذاکرات واشنگٹن اور کیف کے درمیان معدنیات کے معاہدے کو بحال کر سکتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گرما گرم بحث پر معافی مانگ لی ہے۔

وٹکوف نے انٹرویو میں بتایا کہ زیلنسکی نے امریکی صدر کو ایک خط بھیجا اور اوول آفس میں پیش آنے والے پورے واقعے پر معافی مانگی.

انھوں نے کہ کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اہم قدم تھا۔

اسٹیو وٹکوف نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد سے یوکرین، امریکہ اور یورپی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں مذاکرات واشنگٹن اور کیف کے درمیان معدنیات کے معاہدے کو بحال کر سکتے ہیں۔

banner

اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ میں اسے ترقی کے طور پر بیان کرنا چاہتا ہوں، مجھے امید ہے کہ کوئی معاہدہ ہو جائے گا، توقع ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریق خاطر خواہ پیش رفت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میز پر جو کچھ ہے جس پر بات کرنا اہم ہے وہ واضح طور پر یوکرین کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول ہیں، وہ اس کی پروا کرتے ہیں، یہ پیچیدہ چیزیں نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سب کچھ میز پر رکھنے، ہر ایک کو اس بارے میں شفاف ہونے کی ضرورت ہے کہ ان کی توقعات کیا ہیں، اس کے بعد ہم اس بارے میں بات چیت کر سکتے ہیں کہ کس طرح ہم سمجھوتے تک پہنچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 28 فروری کو اوول آفس میں ’تلخ کلامی‘ کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024