Monday, July 21, 2025, 7:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفرکیس: نگران کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

سائفرکیس: نگران کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔29 اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

سمری کے مطابق وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔

سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔

banner

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024