Friday, November 22, 2024, 1:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر کیس: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سائفر کیس: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

شاہ محمود کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا ۔ خصوصی عدالت کے جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024