107
سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا ۔ خصوصی عدالت کے جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔
