سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے
عدالت نے چالان پڑھا کر سناتے ہوئے کہا کہ تین الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ، سائفر کو جلسہ میں لہرایاگیا اور اس کے مندرجات کوزیر بحث لایاگیا ، بطور وزیراعظم اور بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کو واپس نہ بھیجا گیا ، سائفرکو جان بوجھ کر استعمال کرکے ملکی تشخص اور سلامتی کو نقصان پہنچا گیا ۔
فرد جرم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی جبکہ دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت نے عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی تھی۔