Tuesday, June 10, 2025, 2:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنیوالے ملزم پر فرد جرم عائد

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنیوالے ملزم پر فرد جرم عائد

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2000 سے 2015 تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ امریکی ٹیکس کے امور دیکھنے والی باڈی آئی آر ایس کے کنٹریکٹرچارلس لٹل جون نے سابق صدر کی ٹیکس کی تفصیلات چوری کرکے ایک خبر رساں ادارے کو دیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ملزم کی جانب سے یہ ڈیٹا دوسرے ادارے کو بھی فراہم کیا گیا اور عدالتی دستاویزات سے یہ واضح ہوتا ہےکہ ملزم کے دیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر دو خبر رساں اداروں نے اس پر متعدد کالمز شائع کیے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں کسی حکومتی عہدیدارکا نام موجود نہیں ہے لیکن یہ تصدیق کی جاسکتی ہےکہ یہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستاویزات ہیں۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2016 اور 2017 میں 750 ڈالر فیڈرل انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ انہوں نے سن 2000 سے 2015 تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024