امریکی ریاست کولوراڈو کے بعد مین سے بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا
ریاست مین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام صدارتی پرائمری بیلٹ پر آنے سے روک دیا، سیکریٹری آف اسٹیٹ نے بتایا کہ سابق امریکی صدر کو شہریوں کو بغاوت پراکسانےکے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئندہ الیکشن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے ریاستی فیصلےکو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 دسمبر کو امریکی ریاست کولوراڈو کی عدالت نے بھی کیپٹل ہل پر حملے کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
تاہم امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی تھی۔