50
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے عدالت میں پیش ہو گئے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت مین ہٹن میں قائم عدالت میں ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 2016 کے الیکشن میں اثاثوں سے متعلق غلط بیانی اور معلومات کو چھپانے کا الزام ہے، سابق صدر نے ایک فلم سٹار کو خفیہ ادائیگی کر کے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن پر فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے