Thursday, November 14, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ کے بعد ایک اور عدالت سے ریلیف مل گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ کے بعد ایک اور عدالت سے ریلیف مل گیا۔

امریکی عدالت نے ہش منی کیس میں ٹرمپ کی سزا ملتوی کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو خاموش رہنے کے لئے رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سابق امریکی صدر کیخلاف ہش منی کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ملتوی کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔

قانونی ٹیم کا کہنا تھاکہ سابق صدر کے استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جج جوئان مرچن سے درخواست کی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنیٰ سے متعلق اپنا کیس بنانے کیلئے مہلت دی جائے۔

banner

مین ہیٹن کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دلائل میرٹ پر نہیں تھے تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ فیصلہ ملتوی کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا کیس بنانے کیلئے موقع ملنا چاہیے۔

ٹرمپ پر الزام ہے کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دیا تھا.

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں جبکہ 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024