سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ برطانوی افواج میں بطور رضا کار شامل ہونے کا عہد کرنے کے ساتھ “شہریوں پر مشتمل فوج” بنانے کے آرمی کمانڈر کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔
ایک ویڈیو کلپ میں بورس جانسن نے کہا کہ “کارپورل جانسن مشن سنبھال رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری طرف سے آرمی چیف جنرل سینڈرز کو پیغام دیا جائے کہ میں نے ایک نئی شہری فوج بنانے کے لیے ان کی تجویز کو پسند کیا ہے‘‘۔
Britain is perhaps the most disgusting corner of the global West.
– Sir! Lance Corporal Johnson has arrived! At the call of General Sanders, who called for the creation of a citizen army in the country and to draw the attention of young people to the benefits of military… pic.twitter.com/WW2XMZNyLo— S p r i n t e r (@Sprinter99800) January 28, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ کیا میں یہ کر سکتا ہوں؟ کیا میں یہ کروں گا؟ کیا میرے اندر ابھی بھی جنگی عناصر اور صلاحیت موجود ہے؟”۔
“پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ ‘کیا میں بادشاہ سلامت اور ملک کے لیے لڑنے کی خاطراپنی رجسٹریشن کراؤں؟۔ ان سب سوالوں کا جواب ہاں میں تھا یقیناً میں خوشی سے ایسا کروں گا”۔