سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو گرفتاری کا خوف، گرفتاری روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست ضمانت میں استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی، جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔