Saturday, September 7, 2024, 11:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق صدر اوباما نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کر دی

سابق صدر اوباما نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کر دی

کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن جتوانے کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے، اوباما

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق صدر براک اوباما اور اُن کی اہلیہ سابق خاتونِ اول مشیل اوباما نے بھی صدارتی نامزدگی کے لیے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کر دی ہے۔

ڈیمو کریٹک حلقوں میں مقبول براک اوباما اور اُن کی اہلیہ نے حمایت کا اعلان جمعے کو دونوں کی جانب سے کاملا ہیرس کو کی جانے والی ویڈیو کال میں کیا۔

دونوں ڈیمو کریٹک رہنماؤں کی جانب سے ایسے وقت میں کاملا ہیرس کی حمایت کی گئی ہے جب حال ہی میں صدر بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی نامزدگی کے لیے کاملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

یہ پیش رفت ملک کے پہلے سیاہ فام صدر اور پہلی ایشیائی نژاد نائب صدر کے درمیان دوستی اور تاریخی تعلق کو بھی اُجاگر کرتی ہے۔

banner

ٹیلی فونک کال کے دوران سابق صدر نے کاملا ہیرس کو بتایا کہ “میں اور مشیل آپ کی حمایت کرنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں اور آپ کو اوول آفس تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔”

اس دوران مشیل اوباما نے کہا کہ “کاملا میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہو گا۔”

کاملا ہیرس نے سابق صدر اوباما اور اُن کی اہلیہ کی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پانچ نومبر کو الیکشن ڈے سے قبل کے تین ماہ کے اس سفر میں اُن کے ساتھ آنے کی منتظر ہوں۔

اوباما اور اُن کی اہلیہ صدارتی نامزدگی کے لیے کاملا ہیرس کی توثیق کرنے والے اہم ڈیمو کریٹک رہنما ہیں۔ یہ اوباما کی اس خواہش کا بھی اظہار ہے کہ وہ پارٹی کے ایک بڑے کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

اوباما ڈیمو کریٹک اُمیدواروں کے لیے فنڈ ریزنگ کے بڑے ایونٹس اور مختلف تقریبات میں اُن کی نمائندگی میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔

صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے الگ ہونے کے بعد اپنے ابتدائی بیان میں براک اوباما نے کاملا ہیرس کا ذکر نہیں کیا تھا۔

براک اوباما نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ “مجھے اعتماد ہے کہ پارٹی رہنما ایسا عمل تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں ایک شان دار اُمیدوار سامنے آئے گا۔”

اوباما اور اُن کی اہلیہ نے سن 2016 میں ہیلری کلنٹن اور 2020 میں جو بائیڈن کی الگ الگ انتخابی مہم چلائی تھی۔

دونوں نے مختلف ریاستوں میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت کے ذریعے ڈیموکریٹک اُمیدوار کی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی تھی۔

کاملا ہیرس 19 اگست کو شکاگو میں شروع ہونے والے ڈیمو کریٹک کنونشن کے لیے زیادہ تر ڈیموکریٹک مندوبین کی حمایت حاصل کر چکی ہیں۔

امکان ہے کہ ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی سات اگست تک ایک ورچوئل ووٹنگ کے ذریعے صدارت کے لیے کاملا ہیرس اور نائب صدر کے اُمیدوار کو ٹکٹ جاری کر دے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024