Monday, December 23, 2024, 3:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سارہ شریف کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے؛ برطانوی وزیر اعظم

سارہ شریف کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے؛ برطانوی وزیر اعظم

خوفناک کیس نے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستانی نژاد 10 سالہ برطانوی سارہ شریف کے بہیمانہ قتل کے بعد گھروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔‘

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ’ اس خوفناک کیس نے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو گھریلو تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔’

یہ ایک ہولناک واقعہ ہے۔ بہت سے لوگ جو اسے دیکھ رہے ہیں یا اس بارے میں پڑھ رہے ہیں ان کے لیے یہ واقعہ چونکا دینے والا ہے۔

سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ ظاہر ہے اس کیس کے حوالے سے کئی سوالات ہیں جن کے جوابات ضروری ہیں۔

banner

میڈیا کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تیار کیے جانے والے بل میں بچوں کو مارنے پر پابندی عائد کرے گی تو انہوں نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ بچوں کو مارنے کے حوالے سے قوانین کا اس کیس سے کوئی تعلق ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاملہ تشدد اور بدسلوکی کا ہے، یہ ان بچوں کے تحفظ کا معاملہ ہے جو خاص طور پر گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دیا۔

عدالت میں دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، عرفان شریف نےسارہ کو دھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی، برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024