Saturday, September 7, 2024, 11:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سال 2023 پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بہت بھیانک رہا: ہیومن رائٹس کمیشن

سال 2023 پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بہت بھیانک رہا: ہیومن رائٹس کمیشن

انصاف کی فراہمی میں پاکستان دنیا کے 142 ممالک میں سے 125 ویں نمبر پر

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں گزشتہ سال کو انسانی حقوق کے حوالے سے بھیانک سال قرار دیا گیا ہے۔

بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی ناانصافی پہلے سے جاری تھی۔ لیکن 2023 میں جمہوریت اور آزادیاں پاکستان کی تاریخ میں محدود ترین ہو گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ملک بھر میں اجتجاج کیے گئے جن میں خوراک کی کمی، مہنگائی، تاخیر سے تنخواہوں کی ادائیگی، کم تنخواہیں، بجلی کے بلز اور ملازمتوں سے بے دخلی جیسے مسائل شامل تھے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں پاکستان دنیا کے 142 ممالک میں سے 125 ویں نمبر پر ہے۔ ملک میں زیرِ التوا مقدمات میں 18 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

banner

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب بدھ کو پاکستان فوج کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں جبری گمشدگیوں اور سیاسی گرفتاریوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر الزامات کی تردید کی تھی۔

ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں لوگوں کے جمہوری حقوق بری طرح متاثر ہوئے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات آئین میں دیے گئے 90 دن کے بجائے بہت زیادہ تاخیر سے ہوئے۔
ایچ آر سی پی کے مطابق لوگوں کو سیاسی جماعتوں سے جبری طور پر الگ کیا گیا جن میں نو مئی کے بعد کئی واقعات دیکھنے میں آئے۔

نو مئی کے بعد سینکڑوں لوگوں کو ای سی ایل میں شامل کیا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت کی آزادی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024