Saturday, May 31, 2025, 2:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

طیارہ رہائشی ایریا میں گرنے سے15 گھروں کو شدید نقصان بھی پہنچا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ’بہت بڑا ملبہ‘ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔

اسسٹنٹ چیف فائر ڈیپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا۔

ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، اور آپ بمشکل اپنے سامنے دیکھ سکتے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سیسنا 550 طیارہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جہاز میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024