Monday, December 23, 2024, 8:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 ہلاکتوں پر احتجاج

سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 ہلاکتوں پر احتجاج

مرمت شدہ چھت کا سائبان گرنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سربیا میں گزشتہ ماہ ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر حکومت کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق سربیا کے شہر نووی سڈ کے ریلوے اسٹیشن کی چھت کو مرمت کرکے اسے بہتر کیا گیا تھا مگر یکم نومبر کو مرمت شدہ چھت کا سائبان گرگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

banner

واقعے کے بعد اپوزیشن اور عوام کی جانب سے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار حکومتی وزیر اور دیگر حکام کو ٹھرایا گیا، ایک وزیر کو گرفتار بھی کیا گیا مگر بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کی کال یونیورسٹی طلبہ اور کسان یونین کی جانب سے دی گئی تھی اور یہ احتجاج حالیہ سالوں میں سربیا میں ہونے والا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024