میانمار کے صدر مینت سو نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی تشدد کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔
میانمار کے صدر نے قومی دفاع اور سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعات سے ملک مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔
میانمار کے صدر نے کہا کہ مسئلے پر احتیاط سے قابو پانے اور تمام لوگوں کو فوج کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق باغیوں کےحملوں کے بعد شمال مشرق میں میانمار فوج نے سرحدی علاقوں کا کنٹرول کھو دیا ہے۔باغیوں نے درجنوں فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ چین جانے والے راستے پر بھی قبضہ کرلیا ہے
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ میانمار میں چینی شہری شدید تنازعات والے علاقوں سے باہر نکلنےسے گریز کریں اور چینی شہری شمالی میانمار کا سفر نہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق شمالی میانمار کے کئی علاقوں میں مقامی سکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔