Saturday, April 19, 2025, 9:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور، قید کی سزا ہوگی

سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور، قید کی سزا ہوگی

آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بھی قائم

by NWMNewsDesk
0 comment

سری لنکا نے آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کر لیا، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔

سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

banner

تاہم دوسری جانب اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024