Friday, July 25, 2025, 2:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سری لنکا میں میکڈونلڈز کے تمام اسٹورز بند

سری لنکا میں میکڈونلڈز کے تمام اسٹورز بند

نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں کاروبار کرنے والی امریکی فاسٹ فوڈ چین ‘میکڈونلڈز’ نے سری لنکا میں اپنے تمام اسٹورز بند کر دیے ہیں۔

سری لنکا کے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں موجود تمام 12 اسٹور بند کر دیئے ہیں۔

میکڈونلڈز کے وکیل سنتھ وجے وردانے کا کہنا ہے کہ معیار برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کمپنی نے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا، جس کے بعد اب سری لنکا میں کمپنی کی کوئی بھی برانچ آپریشنل نہیں ہے۔

وجے وردانے کے مطابق میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

banner

واضح رہے کہ امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز سری لنکا میں مقامی پارٹنر ‘ابانز’ کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہی تھی اور دونوں شراکت داروں کے درمیان ابانز کے مطابق 1998 میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024