Wednesday, March 12, 2025, 5:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سری لنکا میں 6 جنگلی ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

سری لنکا میں 6 جنگلی ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

سری لنکا میں مسافر ٹرین پٹڑی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

 ایکسپریس ٹرین ہبارانہ کے ایک جنگلی حیات کے قریب سے سفر کر رہی تھی، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 180 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، جب اس نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے بعد کی ویڈیوز میں ایک ہاتھی کو زخمی بچے کے قریب ٹریک کے کنارے کھڑا دکھایا گیا ہے، جن کے ٹرنک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

banner

حکومتی ترجمان اور میڈیا وزیر نالندا جیتیسہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 6 ہاتھیوں میں سے 3 بچے ہاتھی تھے جو ہلاک ہوئے۔

 حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ مسافر ٹرین جنگلی حیات کےلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔

سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024