Tuesday, July 1, 2025, 5:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سسٹم میں خرابی، 10 ملین سے زائد آسٹریلین موبائل فون اور انٹرنیٹ سے محروم

سسٹم میں خرابی، 10 ملین سے زائد آسٹریلین موبائل فون اور انٹرنیٹ سے محروم

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک کروڑ سے زائد آسٹریلین شہریوں کو اس وقت موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس سے محروم ہو گئے جب ملک کی دوسری بڑی نیٹ ورک آپریٹر کمپنی کی سروسز اچانک بند ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی دوسری بڑی نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی OPTUS کی سروسز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے ٹرین سروس کا آن لائن پیمنٹ آپریشن سسٹم بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی کی خرابی کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

banner

نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی کی سی ای او نے ایک انٹرویو کے دوران سائبر حملے کی سختی سے تردید کی تاہم انہوں نے سروسز کی معطلی کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔

انہوں نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا OPTUS کے سافٹ ویئر سسٹم میں مسئلہ ہوا، ہمارا سسٹم بہت مضبوط ہے، یہ بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے، ہماری ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، بہت جلد اسے حل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024