Friday, November 22, 2024, 7:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی حکام کی حج میں 1301 اموات کی تصدیق، 83 فی صد غیر مجاز عازمین قرار

سعودی حکام کی حج میں 1301 اموات کی تصدیق، 83 فی صد غیر مجاز عازمین قرار

بیشتر کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں؛ وزیرِ صحت

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حج میں 1ہزار 301 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیرِ صحت فہد بن عبد الرحمٰن الجلاجل کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 83 فی صد غیر مجاز عازمین تھے۔ ان عازمین میں اکثر نے شدید گرمی میں مناسک حج کی ادائیگی اور مکہ کے اطراف سفر میں طویل فاصلہ پیدل طے کیا تھا۔

وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ 95 عازمین کو اسپتالوں میں علاج کے لیے لایا گیا جن میں سے بعض کو جہاز کے ذریعے دارالحکومت ریاض بھی منتقل کیا گیا۔

فہد بن عبد الرحمٰن الجلاجل نے گفتگو میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت میں تاخیر اس لیے ہوئی کیوں کہ ان میں بیشتر کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ حج میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین مکہ میں کی گئی ہے۔ البتہ انہوں نے اس حوالے سے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے کہ کتنے افراد کی تدفین کی گئی ہے۔

دوسری جانب مصر کے حکام نے کہا کہ حج کے دوران 660 مصری عازمین کی اموات ہوئیں جن میں صرف 31 افراد بغیر قانونی دستاویزات کے حج میں شریک ہوئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں ان ٹریول ایجنسیوں کےخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہوں نے غیر مجاز عازمین کو حج کے لیے سعودی عرب کے سفر پر بھیجا۔

مصر میں 16 ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر سے رواں برس 50 ہزار سے زائد عازمین قانونی طریقے سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔

سعودی عرب نے غیر مجاز عازمین کے خلاف کارروائی حج سے قبل شروع کر دی تھی اور ہزاروں افراد کو واپس روانہ کیا گیا تھا۔ البتہ مصر سے تعلق رکھنے والے غیر مجاز عازمین پیدل سفر کرکے مکہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ غیر مجاز عازمین کو حج کی ادائیگی کے دوران ہوٹل یا خیموں کی سہولت دستیاب نہیں ہوتی جس کے سبب وہ حج کی ادائیگی میں سخت موسم میں کھلے آسمان تلے گرمی کا سامنا کرتے ہیں۔

حج کے دوران انڈونیشیا کے 165 عازمین جب کہ بھارت کے 98 عازمین کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

امریکہ کے دو شہری بھی حج کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024