Saturday, April 19, 2025, 9:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد چل بسے

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد چل بسے

حادثے میں پاک فوج کے میجر کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں ایک پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے شکار ہوگئی، جس میں چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میجرارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان فیملی کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے، واپسی پر مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے، جن کو اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، جبکہ میجر ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024