110
سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے کرغزستان کو دو صفر سے شکست دے کر ایشیا کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں جیت کے بعد سعودی عرب گروپ ایف میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔
سعودی عرب کی جانب سے 35 ویں منٹ میں محمد کانو نے پہلا جبکہ 84 ویں منٹ میں فیصل الغامدی نے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہم کنار کیا۔
