Sunday, December 22, 2024, 6:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم سے تعاون پر 2 افراد کو پھانسی

سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم سے تعاون پر 2 افراد کو پھانسی

ملزمان نے اپنے گھر کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں غداری اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون کے الزام میں 2 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی۔

سعودی عرب نے اپنے 2 شہریوں محمد بن ظافر بن ثمر العامری اور عبداللہ بن خدر بن عبداللہ الغامدی کو سزائے موت دی۔

اس حوالے سے سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی شہریوں پر مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کا الزام تھا جس میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنا اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون شامل ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ملزمان پر مملکت کے اندر اور باہر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنا، بدعنوانی، حملہ کرنے، سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالنے کے ارادے سے ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔

banner

سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ ملزمان میں سے ایک نے اپنے گھر کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا جہاں وہ میل جول کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود چھپانے اور اپنی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرتے تھے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ انہوں یہ اعلان مملکت کی سلامتی کو برقرار رکھنے، انصاف کے حصول کیلئے کیا ہے تاکہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کی سزا کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024