Monday, April 28, 2025, 3:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

تعمیرِ نو کے لیے لاکھوں ڈالر کی گرانٹس کی منظوری اور ملک کے مفلوج عوامی شعبے کی مدد کے لیے راہ ہموار ہو گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب اور قطر عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے کا اعلان کیا ہے

دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس سے تعمیرِ نو کے لیے لاکھوں ڈالر کی گرانٹس کی منظوری اور ملک کے مفلوج عوامی شعبے کی مدد کے لیے راہ ہموار ہو گی۔

دونوں ممالک نے کہا کہ یہ عزم عالمی بینک گروپ کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امداد اور کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

banner

دونوں ممالک نے کہا، “یہ اہم شعبوں کی ترقی کے لیے قریبی مدت میں مالی مدد تک شام کی رسائی نیز تکنیکی مدد کو بھی ممکن بنائے گا جو ادارہ جاتی تعمیرِ نو، صلاحیت کی بہتری اور ترقی کے لیے پالیسی کی تشکیل اور اصلاحات میں اپنا کردار ادا کرے گی۔”

انہوں نے عالمی اور علاقائی مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ شام میں اپنی ترقیاتی مصروفیات دوبارہ شروع کریں اور اسے وسعت دیں، شامی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں کو وسعت دیں اور “خطے کے وسیع تر استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے مواقع اور خوشحالی کے حامل مستقبل کے لیے ان کی امنگوں کو حقیقت کا روپ دیں۔”

شام پر عالمی بینک کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے گرانٹس کی منظوری اور دیگر اقسام کی امداد فراہم کرنے سے پہلے ان واجبات کی ادائیگی ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024