Saturday, September 7, 2024, 11:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں رواں سال 7 پاکستانیوں سمیت 100 افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں رواں سال 7 پاکستانیوں سمیت 100 افراد کو سزائے موت

نسانی حقوق کی تنظیم کاسعودی عرب میں تقریباً ہر دو دن میں ایک سزائے موت کی مذمت

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں مزید دو افراد کو پھانسی دے دی جس کے بعد رواں سال سزائے موت پانے والوں کی کُل تعداد کم از کم 106 ہو گئی ہے

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایک سعودی شہری کو ایمفیٹا مائنز کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی جبکہ ایک پاکستانی شہری کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا دی گئی۔

سعودی حکام نے تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد 2022 کے آخر میں منشیات کے جرائم میں ملوث ملزمان کو دوبارہ پھانسی دینے کا آغاز کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک دی جانے والی 106 پھانسیوں میں سے 7 ملزمان کا منشیات سے متعلقہ جرائم میں ملوث ہونے پر سر قلم کیا گیا۔

banner

2023 میں حکام نے کم از کم 170 افراد کو سزائے موت دی گئی، جن میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے 33 ملزمان بھی شامل تھے۔

گزشتہ سال اس وقت تک خلیجی ریاست نے کم از کم 74 افراد کو سزائے موت دی تھی۔

پیر کے روز برلن میں قائم یورپی۔سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق نے سعودی عرب میں تقریباً ہر دو دن میں ایک سزائے موت کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ 196 دنوں میں 100 افراد کو پھانسی دینا سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور سرکاری وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سزائے موت کے بڑے پیمانے پر استعمال پر اصرار کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024