Monday, July 21, 2025, 9:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

فی اونس سونا 23.18 ریال اور دس گرام 7.50 ریال مہنگا ہوگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، نرخ فی اونس 23.18 ریال جبکہ دس گرام 7.50 ریال بڑھ گئے۔

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں جمعرات 21 دسمبر 2023ء کو سونے کے نرخ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.75 ریال اضافے سے 246.23 ریال (دس گرام 2 ہزار 462.30 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.68 ریال بڑھ کر 225.71 (دس گرام 2 ہزار 257.10 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.65 ریال اضافے سے 215.45 (دس گرام 2 ہزار 154.50 ریال) رہی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.56 ریال بڑھ کر 184.67 (دس گرام ایک ہزار 846.70 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 0.43 ریال اضافے سے 143.64 (دس گرام ایک ہزار 436.40 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔

banner

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 23.18 ریال بڑھ کر 7 ہزار 664.41 ریال (2041.78 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے نرخ 745.29 ریال اضافے کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 233.16 ریال ہوگئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024