Monday, June 9, 2025, 2:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں

مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کا برسات کے دوران طواف کعبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں

ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جب کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ بھی کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ جبکہ جازان میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلوں کے باعث وادیوں میں پھنسے افراد کو ریسیکو کر لیا گیا۔

banner

عسیر ریجن کے علاقے النماص میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ژالہ باری کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی اور عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ کیا۔

زائرین نے دوران بارش اللہ کے حضور خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم غیر یقینی رہے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024