Wednesday, February 5, 2025, 3:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں موبائل چارجر پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

سعودی عرب میں موبائل چارجر پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

مرنے والے تمام افراد آتشزدگی کے دوران سوئے ہوئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے شہر الاحسا میں موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے نخلستانی شہر میں اس وقت پیش آیا۔ جب خاندان کے تمام افراد رات کو سوچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاندان کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر دونوں زخمی ہوگئے جبکہ کمروں میں سوئے ہوئے بچوں کا دھویں کی وجہ سے دم گھٹ گیا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

محکمہ شہری دفاع کو اطلاع ملی تو فوری طور پر متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچیں مگر اس وقت تک دم گھٹنے سے 7 افراد چل بسے تھے۔

banner

سعودی شہری دفاع نے کہا ہے کہ کسی بھی گھر میں آگ لگنے کی صورت میں اسے بجھانے میں مصروف ہونے کے بجائے وہاں موجود افراد کو بچانے کی فکر کی جائے اورفوری طور پر گھر خالی کیا جائے۔

محکمے نے کہا ہے کہ آتشزدگی میں دھواں زہر کا کام کرتا ہے، بیشتر ہلاکتیں دھواں سانس کے ذریعے جسم کے اندرونی اعضا میں داخل ہونے سے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024