26
اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا۔۔
خواتین ماڈلز نے سوئمنگ کاسٹیوم زیب تن کرکے سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔
فیشن شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزال کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
یہ فیشن شو سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع ریڈ سی ریزورٹ میں ریڈ سی فیشن ویک کے افتتاح کے دوسرے روز منعقد ہوا۔
یہ ریزورٹ ریڈ سی گلوبل کا حصہ ہے، جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت گیگا پراجیکٹس میں سے ایک کا حصہ ہے۔