سعودی عرب کے علاقے تبوک میں ایک پیٹرول پمپ میں ہونے والے زور دار دھماکے اور آتشزدگی میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
انفجار محطة الحزام في تبوك الان😰! pic.twitter.com/JYYTI5x1Bm
— ترند | أخبار #24 (@trend4uu) January 15, 2024
ریسکیو ٹیم کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6 افراد جھلس جانے کے باعث زخمی اور دھوئیں کی وجہ سے 8 کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپ کی آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔
انفجار خزان محطة بنزين في تبوك الله يرحم من توفى ويشفي الجرحى لا حول ولا قوة الا بالله
— م.محمد (@mode88_13) January 15, 2024
تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔