61
سعودی عرب نے جنوبی کوریا سے 3 ارب ڈالرز کے میزائیل دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔
ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کی سائیڈ لائن پر سعودی وزیر دفاع اور ان کے جنوبی کورین ہم منصب کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو ڈیفنس اکیوزیشن پروگرام ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت جنوبی کوریا 3 ارب ڈالر مالیت کی 10 بیٹریاں سعودی عرب کو دے گا۔
جنوبی کورین وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی فرم ایل آئی نیکس ون سعودی عرب کو زمین سے فضا میں مار کرنے والا مڈ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا 2027ء تک دنیا کا چوتھا بڑا دفاعی ایکسپورٹر بننے کیلئے کوشاں ہے۔