54
سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دونوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو دہران کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پیش آیا ، امریکی ساختہ F-15 لڑاکا طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے، حادثے کے وقت طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
سعودی حکام نے ظھران شہرکے مضافات میں لڑاکا طیاہ گرانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔