Monday, July 21, 2025, 4:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: امریکہ

سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: امریکہ

واشنگٹن اور ریاض سکیورٹی کی ضمانتوں اور سویلین جوہری امداد کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس کاکہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریق ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں ، یہ معاہدہ اب تقریباً حتمی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور ریاض سکیورٹی کی ضمانتوں اور سویلین جوہری امداد کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

banner

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے مسودے کے سیمی فائنل ورژن پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے معاہدے پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔

دونوں فریقوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک قابل اعتبار راستہ تلاش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا، ایک ایسا حل جو دو ریاستی حل کی طرف لے جائے اور فلسطینی عوام کی امنگوں اور ان کے جائز حقوق کے مطابق بھی ہو۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور جان کربی نے غزہ کی صورتحال اور وہاں جنگ کو روکنے اور انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024