Thursday, November 21, 2024, 3:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات کے بڑھ جانے کے بعد یہ ہدایت کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان میں سعودی سفارت خانے نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے لبنان میں موجود شہری فوری طور پر لبنان سے نکل جائیں۔

کہ وہ جنوبی لبنان میں موجودہ واقعات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سفارت خانہ نے اپنے تمام شہریوں سے لبنان کے سفر پر پابندی کے فیصلے پر عمل کرنے کی اپیل کی

اسرائیل کی جانب سے جاری دھمکیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ اور حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات کے بڑھ جانے کے بعد یہ ہدایت کی گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان کے محاذ نے ایک نئی شدت دیکھی ہے۔

banner

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی محاذ آرائی بڑھ رہی ہے۔

اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر کیلا کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے اطلاع دی ہے اس کے تین ارکان مارے گئے ہیں۔ جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور قصبوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے رات گئے دو حملے کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024