Wednesday, January 15, 2025, 1:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کے روایتی رقص کے انداز میں رونالڈو کی جیت کا جشن

سعودی عرب کے روایتی رقص کے انداز میں رونالڈو کی جیت کا جشن

کرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر نے الاھلی کو 4-3 سے ہرا دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

علمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کلب النصر سعودی عرب کی الاہلی کلب پر فتح کا جشن سعودی عرب کے روایتی انداز میں منایا۔

النصر نے سعودی لیگ کے میچوں کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ شام ہونے والے میچ میں الاہلی کو شکست دی، جس کے بعد النصر کلب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کھلاڑیوں کو فتح کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی عرب کے روایتی ‘عرضہ‘ رقص میں پرفارمنس پیش کر رہے ہیں

banner

سعودی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے ساتویں راؤنڈ کے دلچسپ سمٹ کے آخری لمحات میں پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو نے دو اور برازیل کے ٹالیسکا نے ایک اور گول کر کے النصر نے الاھلی کو 4-3 سے ہرا دیا۔

الاہلی کے گول آئیوری کوسٹ کے کھلاڑی فرانک کیسی، الجزائر کے ریاض مہریز نے دوسرے ہاف میں پنالٹی کک سے کیےاور فیرس البریکان کے متبادل نے گول کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024