105
سعودی فٹبال کلب النصر کی انتظامیہ نے پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے ’ کرسٹیانوجونیئر‘ کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کلب نے 13 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کرسٹیانو جونیئر النصر فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے
کرسٹیانو جونیئر انڈر 13 لیگ میں القادسیہ فٹبال ٹیم کے خلاف پہلا میچ جمعے کو کھیلیں گے۔
Like Father, Like Son 🤩💛 pic.twitter.com/fRsr8vgQ9d
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) October 20, 2023
