57
سعودی وزارت صحت نے مملکت کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں نیپا وائرس سے بچنے کے لیے ضابطہ کار جاری کردیا۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت سے آئےکسی شخص میں نیپا وائرس کی کوئی اطلاع ملی ہے۔
خیال رہےکہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے،گزشتہ دنوں اسکولوں اور دفاترکو بند بھی کیا جاچکا ہے۔