Tuesday, April 22, 2025, 4:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی وزیر دفاع کا تہران کا دورہ ایک اہم موڑ ہے : ریاض میں ایرانی سفیر

سعودی وزیر دفاع کا تہران کا دورہ ایک اہم موڑ ہے : ریاض میں ایرانی سفیر

"ہم خوش ہیں، اور اس مفاہمت کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں"۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ریاض میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ دورہِ تہران کو “اہم موڑ” قرار دیا ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ “وزیر دفاع کی آمد کے ساتھ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں”۔

عنایتی نے مزید کہا کہ ایران نے پچھلے دو برسوں میں ٹھوس اور مثبت اقدامات کیے ہیں اور وہ مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہے۔ سفیر کے مطابق “ہم خوش ہیں، اور اس مفاہمت کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں”۔

گذشتہ جمعرات کو سعودی وزیر دفاع نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

banner

یہ تاریخی دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک نے 10 مارچ 2023 کو بیجنگ (چین) میں ایک معاہدے کے ذریعے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024