Saturday, April 19, 2025, 9:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی و ایرانی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ قاسم سلیمانی کے مجسموں کی بھینٹ چڑھ گیا

سعودی و ایرانی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ قاسم سلیمانی کے مجسموں کی بھینٹ چڑھ گیا

سعودی فٹبال ٹیم سیاسی نعروں والے بینرز دیکھ کر گراؤنڈ سے باہر آ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے شہر اصفہان میں جاری اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کا ایرانی فٹبال کلب سباھان‘ کے ساتھ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ میچ اس وقت باقاعدہ طور پر منسوخ ہوا جب سعودی کھلاڑیوں اور حکام نے سٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے دیکھ کر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔

سعودی فٹبال ٹیم نے مجسمے ہٹانے تک میچ نہ کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی پیش رفت نہ ہونے پر سعودی کھلاڑیوں نے فوری طور پر گراؤنڈ چھوڑ دیا اور وہ وطن واپس جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔

banner

سعودی سپورٹس کمپنی ایس ایس سی سٹیشن نے کہا ہے کہ ’سعودی فیڈریشن کے کھلاڑی ایران کے سباھان اصفہان سٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر کھیلے بغیر چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیا۔‘ سعودی فیڈریشن نے میچ کی منسوخی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کے پابند ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024